سلامتی کونسل نے 13 طالبان رہنماؤں کو حاصل سفری پابندیوں کا استثنیٰ ختم کر دیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق چین اور روس کی جانب سے طالبان رہنماؤں کی سفری پابندیوں کے استثنیٰ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سلامتی کونسل نے 2011 میں 135 طالبان رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔13 طالبان رہنماؤں کو دیگر ملکوں کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے سفری استثنیٰ دیا گیا تھا۔
اس کے بعد جون میں سلامتی کونسل کی افغانستان سے متعلق کمیٹی نے 2 طالبان وزرائے تعلیم کو حاصل استثنیٰ ختم کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ افغان وزرائے تعلیم کا سفری پابندی سے استثنیٰ رجیم چینج کے بعد خواتین حقوق کی پامالی پر ختم کیا گیا تھا۔