عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں دائر

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے، اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، عمران خان نے بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا،عمران خان پہلے ٹائیریان سے متعلق تردید کرتے تھے ، عمران خان اب ٹائیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے، عمران خان جانتے ہیں ان کیخلاف ثبوت موجود ہیں ،عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟