ایف ایٹ کی 14 سالہ لڑکی سے مشہور کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج,دونوں شیشہ سنٹروں میں معصوم لڑکیوں کو ورغلنے اور جنسی زیادتی کے دوران ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے کاروائی شروع کر دی

اسلام آباد:(سی این پی)قومی کرکٹریاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر یاسر شاہ کے دوست کے خلاف عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں درج ایف آئی آر متاثرہ لڑکی کی خالہ کی جانب سے درج کرائی گئی ہے جبکہ ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کی خالہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق یکم جون 2021 کو یاسر شاہ کی دعوت پر بھانجی فرح کے ساتھ لاہور گئی،کرکٹر کے دوست فرحان نے موبائل نمبرلیکر دوستی بڑھائی، 14 اگست کو میری بھانجی ٹیوشن سے واپس آرہی تھی تو فرحان نے اسے راستے سے ٹیکسی میں بٹھایا،فرحان اسے نجی فلیٹ لےگیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیوبنالی۔ متن کے مطابق فرحان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا، فرحان نے یاسر شاہ سے بھی دھمکی دلوائی، کرکٹر نے دھمکی دی کہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں ،کسی بھی مقدمہ میں پھنسادے گا۔ فرح کے مطابق فرحان نے اسے بلیک میل کر کے نجی کیفے میں لیجا کر دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا،یاسر شاہ سے واٹس ایپ پر بات کی تو اس نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہے آپ فرحان سے فرح کی شادی کروا دیں ہم دونوں کا کام چلتا رہے گا ۔پولیس نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔