اسلام آباد (سی این پی )وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شالوانی نے پہلی بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو 2022 کے اجلاس کی صدارت کی جو اس سال نومبر میں منعقد کی جا ئیگی۔ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارت دیگر متعلقہ وزارتوں، ایجنسیوں، تنظیموں اور حکام کے ساتھ مل کر اس تقریب کی مرکزی تنظیم کر یں گے۔افتخار علی شلوانی نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے کیونکہ اس سے متعدد صنعتیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ایک کو رہائش کا بنیادی حق حاصل ہے جو کہ ایک محفوظ، قابل رہائش اور سستے گھر تک رسائی کو یقینی بناتا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اس تقریب کو منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اجلاس کے دوران مختلف موضوعات زیر غور آئے اور اس موقع پر منعقد ہونے والے مختلف اجلاس بھی زیر غور آئے۔ تقریب کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔ سرکاری وسائل پر کم سے کم انحصار کیا جائے گا اور اس کی مالی معاونت سپانسرز اور شراکت داروں کے ذریعے حاصل کی جائے گی۔ ایف جی ای ایچ اے، پی ایچ اے ایف اور ملک کے بڑے بلڈرز اور ڈویلپرز کی جانب سے مختلف اسٹالز لگائے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں اور انہیں مختلف ایجنڈے تفویض کیے گئے۔ جناب شہزاد نواز چیمہ، جوائنٹ سیکرٹری ہاؤسنگ تمام کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">