پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس مزید نیچے چلا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100انڈیکس 443 پوائنٹس کم ہوکر 42826 پر بند ہوا۔بازار میں 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار 5 ارب روپے میں ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 67 ارب روپے کم ہوکر 7134 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں آج 2 روپے اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 2 روپیہ ایک پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپیہ ایک پیسے مہنگا ہو کر 216.65 روپےکا ہے۔