عمران خان کا انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

 چیئرمین تحریک  انصاف عمران  خان نے آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان اپنی قانونی ٹیم کے اراکین سے آج سہ پہر ملاقات  کریں گے جس کے بعد وہ سیاسی کمیٹی کے اراکین سے بھی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے ہری  پور جلسے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روز کے لیے راہداری ضمانت منظورکی تھی۔