شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے میں چھاپہ مارا، جہاں سے اسلحہ اور ٹیلی فون برآمد ہوا تھا۔بغاوت کے مقدمے میں پہلے سے گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے جو اُن کے ڈرائیور پاس رہتا ہے، جس پر پولیس نے لائسنس طلب کیا تو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود شہباز گل لائسنس پیش نہ کرسکے