اسلام آباد(کیپیٹل نیوز پوائنٹس کرائم انوسٹی گیشن سیل )وفاقی دارالحکومت میں تین افراد کی خاتون کے ساتھ زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود 7 روز سے زائد گزرنے کے باوجود تاحال خاتون کا میڈیکل نہیں کرایا ، تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او نے مبینہ طور پر تینوں ملزمان کو مبینہ طور پر فائدہ دینے کیلئے میڈیکل میں جان بوجھ کر تاخیر کی، ڈی ایس پی نے معاملہ کو نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاتون کو کل طلب کرلیا ہے اور اس معاملے کی مکمل انکوائری کرنے کا کہا ہے جبکہ خاتون سے کہا گیا ہے کہ ان کا میڈیکل کل کرایا جائے گا، تفصیلات کے مطابق مسماة (م) نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اسلام آباد کی رہائشی ہے
میرا دوست راجہ اٹھارہ اگست بوقت ساڑھے آڑھ بجے رات میرے پاس آیا اور مجھے اپنے ساتھ ایک کیفے پر لے گیا جہاں پر اس کے دو دوست اور موجود تھے جنہوں نے میرے ساتھ بدتمیزی شروع کردی اور گاڑی میں ڈال کر نامعلوم جگہ لے گئے اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی میرے شور مچانے پر مجھے تشدد کا بھی نشانہ بنایا مجھ سے تین ہزار روپے ضروری کاغذات اور میرے دو موبائل فون بھی زبردستی چھین لئے اور مجھے ڈی بارہ کے جنگل میں پھینک کر فرار ہو گئے ان تینوں کے سامنے آنے پر پہچان سکتی ہوں، اس حوالے سے متاثرہ خاتون مسماة (م) نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے پولیس نے ایف آئی آر تو درج کرلی مگر ملزمان کو فائدہ پہنچانے کیلئے ملی بھگت سے میرا میڈیکل نہیں کرایا گیا آج اتنے دن گزر گئے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے، اس حوالے سے متعدد بار تھانہ گولڑہ شریف اسلام آباد کے ایس ایچ او سے رابطہ کی کوشش کی گئی اور ان موقف لینے کیلئے بار بار فون کیا گیا مگر دوسری جانب سے کسی نے فون نہیں اٹھایا۔