پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی سے آج ملاقات کی۔ہائی کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے پاکستان اور کینیڈا کے دیرینہ تعلقات اور دیگردوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جو کہ گہری دوستی کی علامت ہے۔ وفاقی سیکرٹری نے وینڈی گلمور کو نومبر میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی ہاوسنگ ایکسپو 2022 میں شرکت کے لیے مخلصانہ دعوت دی جس میں وہ شرکت کی خواہشمند ہیں۔
ہائی کمشنر نے معاشرے کے کمزور اور غریب طبقات کے لیے کم لاگت ہاوسنگ سکیموں کی فراہمی کے لیے موجودہ حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں کم قیمت رہائش کے مواقع تلاش کرنے کے لئے راغب کیا جائے گا۔