انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کی کاروائی – 7 ملزمان گرفتار

امریکی سفارتخانے میں 5 ملزمان شمرید خان، علی حمزہ، محمد عثمان، زین علی اور عبدالعتیق ویزے انٹرویو کے لئے پیش ہوئے جہاں ملزمان نے ویزے کے حصول کے لئے غلط بیانی سے کام لیا۔ دوران انٹرویو ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایجنٹ امتیاز حسین اور بلال احمد کو امیگریشن کے لئے 40 لاکھ روپے ادا کئے۔

انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔

اس موقعہ پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون عبدالجبار کا کہنا تھا کہ شہری کسی قسم کے ویزہ حصول کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی دستاویزات حقیقی/تصدیق شدہ ہوں۔ جعلی دستاویزات یا غلط بیانی کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کی صورت میں درخواستگذار کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔