انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نارتھن ریجن ,ڈی آئی جی آفس موٹروے نارتھ زون اور N-5 نارتھ زون آفس کا دورہ

اسلام آباد(سی این پی) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نارتھن ریجن ,ڈی آئی جی آفس موٹروے نارتھ زون اور N-5 نارتھ زون آفس کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس انعام غنی نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آفس نارتھ ریجن ,موٹروے نارتھ زون اور N-5 نارتھ زون آفس ,(ہائی وے ) کا دورہ کیا .انسپکٹر جنرل کی آمد پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد زبیر ہاشمی نے زونل کمانڈرز کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اس موقع پر آئی جی موٹروے کو چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی .سلامی کے بعد ڈی آئی جی اشفاق احمد ( موٹروے نارتھ زون ) اور ڈی آئی جی مظہر الحق کاکاخیل (N-5 نوٹ زون ہائی وے ) نے پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی .جس پر آئی جی موٹروے نارتھ ریجن کی کارکردگی کو سراہا اور پیشہ وارانہ امور کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں .


اس کے علاوہ انہوں نے کہا کے , خوش اخلاقی بروقت مدد اور ٹریفک وائلیشن پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ,مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ افسران کو ان کے گھر کے قریب پوسٹنگ دی جائے, تاکہ فرائض کی انجام دہی بہتر طریقے سے کی جا سکے, پیشہ وارانہ امور سرانجام دینے کے لئے پولیس پیٹرولنگ موبائل بھی بہت اہم ہیں لہذا اپنے فلیٹ کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ,انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس نے موٹروے پولیس نے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ شہدا سے متعلق معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے . یونیفارم اور نون یونیفارم سٹاف کی بھرتی کا عمل تیز کیا جائے . میٹنگ کے دوران ایم ٹیگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کے ایم ٹیگ کیوں کہ موٹر وے استعمال کرنے والی گاڑیوں پر لازمی ہے اس ضمن میں عوام کی سہولت کے لیے ایم ٹیک ریچارج کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ,آخر میں ای جی موٹروے انعام غنی نے آفس میں پودا بھی لگایا .