ملک بھر میں ایک جانب عوام سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے تو دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں ذخیرہ اندوزوں نے اپنی کارروائیاں شروع کردی ہیں، اطلاعات کے مطابق جڑواں شہروں میں لگنے والے اتوار بازاروں اور منڈیوں میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا کردیا گیا ہے، بالخصوص سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیاد، مختلف علاقوں میں پیاز کی قیمت تین سو روپے کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں چار سو روپے کلو بھی فروخت ہو رہا ہے، اس کے علاوہ آلو، اور ٹماٹر کی قیمت کو بھی ذخیرہ اندزوں نے پر لگا دیئے ہیں ٹماٹر اسی روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ مہنگائی کے اس سیلاب کو روکنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ سے اس حوالے سے موقف لینے کیلئے متعدد بار اعلیٰ افسران کے نمبر ملائے گئے مگر کسی کے بھی نمبر سے کوئی جواب نہیں ملا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">