معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پوری قوم سے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔وقت سے پہلے اور مقررہ اوسط سے زائد مون سون بارشوں نے سندھ سے لیکر خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے۔ سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ساڑھے 1100 سے زائد افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
تمام بھائیوں سے ایک اہم درخواست! pic.twitter.com/fuFZiY88fT
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) August 30, 2022
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ تمام بھائیوں سے اپیل ہے کہ اس وقت سارے سیاسی اختلافات بھلا کر ہم پوری قوم ایک ٹیم کی طرح اس مصیبت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ جو میری امت کی دنیاوی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔