ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر حساس ادارے کے افسر کا لاکھوں روپے مالیت کا پلاٹ ٹرانسفر نہ کرنے پر جموں و کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف تحقیقات کر کے کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا، تحقیقات کرنے کیلئے آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے آٹھ ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر محمد اسلم خان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی کہ جموں و کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے عہدیداران نے مبینہ ملی بھگت کرتے ہوئے ان کے پلاٹ کی رقم لے لی اور کئی سالوں سے پلاٹ ٹرانسفر کرانے کا کہہ رہا ہوں لیکن سوسائٹی عہدیداران پلاٹ ٹرانسفر نہیں کر رہے جس پر ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ثانیہ حمید پاشا کو تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سوسائٹی عہدیداران کو 30اگست کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سوسائٹی کو قبل ازیں بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے ، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اگست تک پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا مگر عہدیدار تیس اگست کو دوبارہ پیش نہ ہوئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب آٹھ سمتبر کو پیشی کا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے اگر اس مرتبہ بھی پیشی کو یقینی نہ بنایا گیا تو یکطرفہ فیصلہ عمل میں لایا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">