وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے “نادرا بائیکر سروس “کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی ،چئیر مین نادرا نے سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتراور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں وزیر داخلہ کوآگاہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین نادرا کو ہدایات کی کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائےتمام صوبوں میں بڑے قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کیلئے سمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے۔نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے؛ اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے۔ نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے خودکار نظام قائم کیا جائے۔ وزیر داخلہ کی نادار بائیکر سروس شروع کرنے پر چئیرمین نادرا اور اسکی ٹیم کو مبارکباد بھی دی
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ نادرا بائیکرز صارف کو ان گھر پر نادرا سہولیات فراہم کرنے والے والی سروس ہے جو شناختی دستاویز اور رجسٹرین کے تمام ترعمل کو انجام دیتی ہے۔بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہےاس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا،شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے ۔ اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔