صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان پہنچے جہاں انھوں نے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔صدر مملکت کو سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں لے جانے کے بجائے ائیرپورٹ کے قریب بنے ایک ریلیف کیمپ کا دورہ کرایا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ نصیرآباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
صدر مملکت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ
سیلاب نے بلوچستان کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے، صدر مملکت pic.twitter.com/r9nLFtm2P4
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 1, 2022
ضلعی انتظامیہ نے اس بات کا اہتمام کیا کہ نجی میڈیا کے نمائندے صدر پاکستان کے دورے کی کوریج نہ کر سکیں۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔صدر پاکستان نے ڈیرہ غازی خان، تونسہ، قبائلی علاقوں اور راجن پور کا فضائی جائزہ بھی لیا۔