فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا، وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس حکومت اور عوام کا دل سے مشکورہوں، فرانسیسی سفیر اپنے ملک جا کر امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے۔انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑے بڑے پمپ بھی شامل ہیں، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں
A French aircraft carrying relief goods for the flood affected people of Pakistan arrived in Islamabad https://t.co/UXIfxdEwY9 #FloodsInPakistan2022 @FranceinPak @A_Qadir_Patel @nhsrcofficial pic.twitter.com/Ks2x0y0yn6
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) September 3, 2022
دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی سٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے، سندھ اور بلوچستان میں بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں صحت کا نظام شدید متاثر ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان عوام کے ساتھ ہیں اور بھرپور تعاون کریں گے۔