پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے کے لئے دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک مختلف ممالک سے 30 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت سے 12 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں جبکہ دوسرا نمبر پر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے، ترکیہ سے کل دس امدادی پروازیں امدادی سامان کے کر پاکستان پہنچی ہیں۔
عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین سے کل چار امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں جبکہ ازبکستان سے ایک امدادی پرواز سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے کر پاکستان پہنچی۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا ہے کہ قطر سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچنے والی پروازوں کی تعداد 2 ہے جبکہ فرانس سے 1 امدادی پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے۔
یاد رہے ایران سے زمینی راستہ سے ٹرکوں کے زریعہ امدادی سامان پاکستان پہنچا جبکہ ترکی سے ایک ٹرین بھی امدادی سامان لے کر جلد پاکستان پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ابھی مزید 8 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں گی جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک پرواز امدادی سامان لے کر شام ساڑھے 7 بجے پاکستان پہنچ گئی، فرانس سے آنے والی ایک پرواز میں اعلی معیار کے طاقتور پمپس بھی شامل ہیں جن سے کھڑے سیلابی پانی کا انخلا کیا جائے گا۔
ادھر وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات، ترکی، قطر، ازبکستان، چین اور فرانس سے 28 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں، مزید دو پروازیں امدادی سامان لے کر آج پہنچ رہی ہیں۔
بیان کے مطابق برادر اسلامی ممالک اور دیگر ممالک سے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کا فضائی آپریشن 28 اگست کو شروع ہوا اس روز متحدہ عراب امارات سے ایک جبکہ ترکیہ سے دو طیارے پاکستان پہنچے۔
ہفتہ کو شیڈول دو پروزاوں میں ایک پرواز فرانس سے امدادی سامان لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ چکی ہے جبکہ ترکیہ سے آنے والی دوسری پرواز بھی پہنچ رہی ہے۔
اتوار 4 ستمبر کو متحدہ عرب امارات سے دو جبکہ یونیسیف کا ایک طیارہ مزید امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے گا۔
اسی طرح 5 ستمبر کو متحدہ عرب امارات سے مزید دو جبکہ ترکمانستان سے ایک طیارہ، 6 ستمبر کو متحدہ عرب امارات سے دو، یونیسیف سے ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔
اسی طرح 7 ستمبر کو اردن سے سی130طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے گا۔