اسلام آباد کی فیصل مسجد میں انتہائی غیر مہذب ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ ایف ایٹ مسجد کے امام محسن اسحاق ولد محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے
محسن اسحاق نے تھانہ مارگلہ کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک خاتون ٹک ٹاکر فیصل مسجد کے احاطے میں ننگے سر، غیر مناسب لباس میں انتہائی غیر مہذبانہ انداز میں مسجد کا تقدس احترام، عزت کو پامال کرتی ہوئی چلتے ہوئے نظر آرہی ہے جس سے شدید کھ ہوا اور بحیثیت مسلمان اور اسلامی ریاست پاکستان کے شہری ہونے کے ناطے میرے مذہبی جذبات پامال ہوئے۔اس خاتون اس کے ساتھ کیمرہ مین و دیگر افراد کیخلاف فیصل مسجد کا تقدس پامال کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔