نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت ادوایات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا

اسلام آباد(سی این پی )احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نےنیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت ادوایات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ریفرنس میں شریک ملزم سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر محمد علی کی جانب سے بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،عدالت ریفرنس نیب کو واپس بھیجے یا خارج کردے، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ہاد رہے کہ ریفرنس میں ملزم سابق سیکرٹری ارشد فاروق فہیم پہلے ہی کیس میں بری ہو چکے ہیں۔