اسلام آباد(سی این پی )احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا،وکیل صفائی نے کہاکہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹرنے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ دلائل دینے کیلئے تیار ہوں،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لیےاور کیس کی سماعت28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">