آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے کئے، بھگتنے عوام کو پڑ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد احتساب کا عمل ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے چل رہا ہے،میں نے بارہا کہا ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں تاکہ پورے پاکستان کو پتہ چلے،سابقہ چیئرمین نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے گزشتہ چار سالوں سے کیسز بنائے گئے اور ناکام رہے،جاوید اقبال کو کہا کہ اپنی کرپشن سامنے لائیں لیکن میرے سوال کا جواب تک نہیں دیا گیا،پٹرول کی قیمت کے بارہ حصہ ہوتے ہیں جو کہ 10 حصہ انٹر نیشنل مارکیٹ سے منسلک ہوتے ہیں،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے تھے جس کی وجہ سے عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے،عمران خان نے ملک کو اندھیروں کی دلدل میں دھکیلا،مشکل فیصلے کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہو گا ،اپنا ٹنیور مکمل کر کے ہی الیکشن ہو گا۔