اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانےکا الزام تھا، زمین الاٹ کرانے کے لیے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فرح خان کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے لیے تفتیش فیصل آباد سے لاہور منتقل کی گئی۔سابق ڈی جی رائے منظور ناصر کے ہوتے ہوئے تفتیش میں فرح خان کو بےگناہ قرار دیا گیا، مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے حکم جاری کیا۔یاد رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے پاس ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی ہے۔