وزیر ٹر انسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے اورنج لائن بی آر ٹی بس سروس کا افتتاح کر دیا۔اورنج لائن کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج اورنج لائن عوام کے لیے کھول دی گئی ہے، سیلابی صورتحال کی وجہ سےتقریب کو سادگی سے منعقد کیا گیا ہے۔
From tomorrow Orange Line BRT ( Abdul Sattar Edhi Line ) will be open for the people of karachi. Due to current situation of Floods the opening will be in simple manner. PPP’s Sindh government will focus on more transport projects for the people of Sindh. #OrangeLineBRTKarachi pic.twitter.com/q1EQPGIgQW
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) September 9, 2022
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اورنج لائن بس سروس کا کرایہ 10 سے 20 روپے تک ہے اور 4 اسٹیشنز ہیں، پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کم کرایہ رکھا گیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ اورنج لائن پراجیکٹ کی بسیں جدید ترین ہیں اور اس منصوبے کی 100 فیصد لاگت پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اٹھائی ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو جلد ٹرانسپورٹ کی بہت بڑی خوشخبری ملےگی جس کے بارے میں انہیں آگاہ بھی کر دیا جائے گا۔