بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 74ویں برسی کے موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کا مزار قائد پر پہنچنے پر استقبال کیا اور پھر دونوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ بابائے قوم کی قائدانہ صلاحیت کے باعث ہم آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں، قائداعظم کے اس ملک کو ہم سب نے سنبھالنا اور سنوارنا ہے۔
Tribute to Quaid-e-Azam
Sindh CM Syed Murad Ali Shah lays floral wreath, offers fateha and records his impressions in the visitors book opened at Mazar-e-Quaid on the occasion of 74rth death anniversary of Father of Nation, Quaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah. #PPP pic.twitter.com/vPdNuofF7K— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) September 11, 2022
وزیراعلیٰ سندھ اور قائم مقام گورنر سندھ نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پرپیغام جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کےفرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہم سب ایمان، اتحاد، تنظیم کو اپناکر ملک کو درست سمت میں ڈال سکتےہیں، قائداعظم کے اصولوں پرچل کرہی ہم پاکستان کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ آج اگرہم خودکو آزاد قوم کہلاتے ہیں تو اس کے پیچھے قائداعظم کی مدبرانہ سیاست ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے۔انہوں نے کہا کہ تحمل، برداشت اور رواداری پرمبنی پرامن معاشرےکا قیام قائداعظم کاخواب تھا۔