کراچی (سی این پی)کراچی میں کورونا وائرس او می کرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں میں 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے آئے ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 6 مسافروں کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی ہسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔اومیکرون کی تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے، ، تمام افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے اورتصدیق کے بعد تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔