اسلام آباد(سی این پی)تین سال میں و فاقی حکومت کاشروع کردہ پہلامنصوبہ تیارہوگیا۔بھنگ کی پہلی فصل تیار، روات میں فصل کی کٹائی شروع کردی گئی افتتاح کیلئے پروقار تقریب منعقد کی گئی، منصوبہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں سرکاری سطح پر بھنگ کی کاشت کی پہلی فصل تیار ہوگئی ہے اور ایک ایکٹر پرلگائی گئی فصل ساڑھے تین ماہ میں تیا رہوئی ۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے سرکاری سطح پر بھنگ کی پہلی فصل کی کٹائی کا افتتاح کردیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت سے بھنگ کے بیج لاکر ایک ایکٹر رقبے پر کاشت کی گئی تھی ، بھنگ کا منافع دوسری ڈ رگز کی نسبت 10 گناہ ہے،منفی باتوں پر توجہ نہیں دیں گے۔شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژ ن کے مطابق ملک میں زیتون کی بھی بڑے پیمانے پرپیداوار شروع ہو چکی ہے جس سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔زرعی ماہرین نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں بھنگ کی طلب کو پورا کرنے کے لیےپاکستان کو بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">