ڈالر کی پھر اونچی اڑان، روپیہ ہلکان، امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ نہ رک سکا، قیمت میں مزید ایک روپیہ 16 پیسے اضافہ ہو گیا۔روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، امریکی کرنسی انٹربینک میں مزید ایک روپے16 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 238 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے، ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں جبکہ اربوں ڈالرز لانے کے حکومتی دعوے ابھی تک حقیقت کا روپ نہیں لے سکے، یہی وجہ ہے ڈالر کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔