عمران خان کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے کی مہم، علی نواز اعوان نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اور ایم ڈی پی ٹی وی کیخلاف درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد(سی این پی ) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کی مہم چلانے پر وفاقی وزراجاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی تھانہ سیکرٹریٹ کے ڈیوٹی افسر کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جعلی ویڈیو کلپس کو جوڑ کر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے پر مبنی مذموم مہم چلائی گئی جس سے ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے لہٰذا نامزد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور تفتیش کی جائے کہ انہوں نے نے کس کے کہنے یہ مہم چلائی درخواست جمع کروانے کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان میں ڈکیٹیرشپ رہی لیکن ایسی حکومت نہیں دیکھی جس میں حکومت اٹھ کر اپنے مخالفین پر مذہبی منافرت پر مبنی جھوٹے الزامات لگائے

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے وسائل کا استعمال کرکے مذہب کارڈ کھیلا گیا اس جعلی حکومت سے کچھ بھی بعید نہیں یہ اس سے گھٹیا حرکتیں بھی کرسکتے ہیں علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ بیرون ملک جائیں تو لوگ انہیں چور چور کہتے ہیں،یہ عمران خان پر توہین مذہب کے مقدمات کا اندراج کروانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویڈیو ایڈیٹڈ تھی جس میں کلپس کو جوڑا گیا ،یہ سیاسی طور پر عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ،اب یہ مذہب کا استمال کرکے عمران خان کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد پولیس نے دو دن کے اندر مقدمے کا اندراج نہ کیا تو عدالت سے رجوع کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی خبریں چلتی رہنی چاہییں چاہئیے ہوسکتا ہے سرپرائز مل جائے اور لانگ مارچ کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔