وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی شراکت داری اور دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب بلاول بھٹو کی ناروے کی وزیر خارجہ اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ٹام ویسٹ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر خا رجہ نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب کے تقررکا مطالبہ کیا۔