انجیلینا جولی پاکستان آئینگی

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی  سفیر  انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی)  کے مطابق انجیلینا جولی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔

اپنے دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔

تاہم انجیلینا جولی کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخوں سمیت شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔