انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دی ہیں جس پر یکم اکتوبر سے عمل ہو گا۔آئی سی سی نے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی مستقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گیند پر تھوک لگانے پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی۔آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق بیٹر کے کیچ آؤٹ ہونے پر نیا آنے والا کھلاڑی اسٹرائیکر اینڈ پر آئے گا۔پلیئنگ کنڈیشنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آنے والے بیٹر کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔