وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے منصوبے پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم اسلام آباد کا دورہ کیا۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ،ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد طارق رشید نے افتخار علی شلوانی کو ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت اور متعلقہ دیگر امور سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے تجاوزات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سائٹ پر ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دورے کے دوران افتخار علی شلوانی نے کہا کہ حالیہ قرعہ اندازی کے بعد انفراسٹرکچر کا کام دوبارہ شروع کرنے کے بعد فوری طور پرالاٹیوں کو قبضہ حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری شلوانی نے کہا کہ ملازمین اور وکلاء برادری کو جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسکیم کی بہترین معیار اور بروقت تکمیل بہت ضروری ہے۔ دورے کے دوران سینئر جوائنٹ سیکرٹری ہاؤسنگ اشفاق گھمن وزارت ہاؤسنگ اور اتھارٹی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">