اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو گھر میں قتل کیا گیا، ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کو حراست میں لیا گیا ہے اور مقتولہ سارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کی جائیں گی۔