اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وارنٹ منسوخی درخواست میں نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران اسحاق ڈار نے سرینڈر کردیااورسخت سیکیورٹی میں عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے، عدالت نے اسحاق ڈار سے استفسارکیاکہ وارنٹ گرفتاری منسوخی کیلئے آپ کی درخواست موصول ہوئی،کیا مسلہ تھا،اتنا عرصہ کہاں تھے؟، جس پر اسحاق ڈار نے کہاکہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گیا،میں طبیعت خرابی کے باوجود آنا چاہتا تھا،عمران خان نے میرا پاسپورٹ کینسل کرا دیا تھا، دنیا بھر میں سفارتخانوں کو ڈائریکشن تھی کہ پاسپورٹ نہ دیا جائے،اب پاسپورٹ ملا ہے تو حاضر ہو گیا ہوں، عدالت نے کہاکہ وارنٹ منسوخی درخواست پر اثاثہ جات ریفرنس کے ساتھ سنیں گے، عدالت نے اسحاق ڈار کی وارنٹ منسوخی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت7اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">