سجاد علی فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے رجسٹرار ایڈمن تعینات

اسلام آباد(سی این پی)وزارت قانون نے کسٹم ٹریبیونل کے سجاد علی کو فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آبادکا رجسٹرار ایڈمن تعینات کردیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سجاد علی اسلام آباد کی احتساب عدالتوں کا انتظام دیکھیں گے۔یاد رہے کہ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں رجسٹرار کی سیٹ کافی عرصے سے خالی تھی۔