اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، کسانوں نے بجلی بلوں میں اضافے اور کھاد کی بلیک میں فروخت کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کسانوں کا بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسوں اور مہنگائی کیخلاف دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، کسانوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی دھمکی دے دی ہے۔چیئر مین کسان اتحاد خالد حسین نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ سے مذاکرات کے لیے جائیں گے، مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا ہم بجلی کے یونٹ بڑھا دینگے، ہمیں ڈرایا دھمکایا گیا، ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، سیالکوٹ سے بھی مظاہرین کا قافلہ آ رہا ہے، میرا کسان جھکے گا نہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">