عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری، پولیس کی ٹیمیں گرفتاری کیلئے بنی گالا پہنچ گئیں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری  تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506  اور  188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو بنی گالہ روانہ ہو چکی ہیں، آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بنی گالا عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچ چکی ہیں۔