پاکستان ریلوے نے اپنی ٹرین سروس پانچ ہفتوں کے بعد دوبارہ شروع کی جب رحمان بابا ایکسپریس اتوار کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔رحمان بابا ایکسپریس میں کل پندرہ سو مسافر سوار ہیں۔
ٹرین سروس کی بتدریج بحالی کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹریک سے سیلابی پانی کے نیچے آنے اور ضروری مرمت کے حوالے سے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔حالیہ مہینوں میں مون سون کی بارشوں اور اچانک سیلاب سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے یہ سروس بند کر دی گئی تھی۔