کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دیدی، پاکستان کی جیت میں اہم کردار اوپنر محمد رضوان کا رہا جنہوں نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فاسٹ بائولر محمد وسیم نے تین وکٹیں حاصل کیں،تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 78 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ان کی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے، شان مسعود 31، بابر اعظم بائیس ، حیدر علی چھ، افتخار احمد تیرہ، آصف علی چار اور محمد نواز آٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے دو، حسن محمود، ناصم احمد اور مہدی حسن میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 146 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 21 رنز سے ہار گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے یاسر علی نے 42 ناٹ آئوٹ بنائے جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے، لٹن داس نے 35، عافف حسین نے 25 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے تین، محمد نواز نے دو جبکہ شاہنواز دھانی ، حارث رئوف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد رضوان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">