وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جرمنی نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمن ہم منصب سے بات چیت کے دوران ماحول دوست توانائی کے منصوبوں میں تعاون اور اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے دس ملین یورو کی اضافی امداد پر شکریہ ادا کیا جو اب مجموعی طور پر ساٹھ ملین یورو تک پہنچ گئی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے برلن میں پاکستانی سفارتخانے کا بھی دورہ کیا اور پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹورازم کارنر کا افتتاح کیا۔