کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما الطاف احمد شاہ نے بھارتی حراست میں جام شہادت نوش کر لیا۔
الطاف احمد شاہ، جو تحریک آزادی کشمیر کے آئیکن شہید سید علی گیلانی کے داماد تھے، 2017 میں گرفتاری کے بعد نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند تھے۔
انہوں نے پیر کی رات دیر گئے ایمس اسپتال، نئی دہلی میں آخری سانس لی، انہیں گردوں کے کینسر کے آخری مرحلے کی تشخیص ہوئی تھی جو ان کے جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا تھا۔