پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی۔سفےر کا خیرمقدم کرتے ہوئے افتخار علی شلوانی مختلف باہمی دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں پاک چین دیرینہ تعلقات شامل ہیں جو کہ دوستی کی علامت ہے۔ افتخار علی شلوانی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آنے والی نسلوں اور قیادت کی مشترکہ کوششوں سے یہ رشتہ ہر دور کے لیے اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ’ میں بدل گیا ہے۔ سیکرٹری نے اس دوستی کی حمایت میں وسعت کے لیے سفیر محترم کو پہلی بین الاقوامی ہاﺅسنگ نمائش 2022 کی تقریب میں اپنے ملک کی شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید برآں دونوںفریقین نے پاکستان میں ابھرتی ہوئی ہاو¿سنگ مارکیٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جس پر سفیر نے پاکستان کے ہاوسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری نے ہاوسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سفیر کے عزم اور دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">