اسلام آباد(کیپیٹل نیوز پوائنٹ سپیشل رپورٹ)پراپرٹی ٹائیکوان ملک ریاض کے بیٹے احمد علی ریاض کی مشکلات بڑھنے لگیں، قومی احتساب بیورو نے بحریہ ٹائون کی ایک بڑی ڈیل جس میں برطانیہ سے فنڈز واپسی ہوئی تھی کے سلسلے میں احمد علی ریاض کو کال اپ نوٹس جاری کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے برطانیہ سے فنڈزکی واپسی کیس کی تحقیقات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،سابق کابینہ کے20اراکین سمیت22افراد کو کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے شیخ رشید احمد کو جاری کال اپ نوٹس میں کہاگیاکہ 3دسمبر کووزیر اعظم آفس میں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں احمد علی ریاض اور ان کی فیملی کے اکائونٹس منجمند کرنے اور فنڈز پاکستان لائے جانے سے متعلق فیصلہ کیاگیا جبکہ کابینہ سیکرٹری کو اجلاس کے فیصلوں سے متعلق دستاویزات کو سیل کرنے کی ہدایت کی گئی،نیب اختیارات سے تجاوز سمیت دیگر الزامات کی انکوائری کررہاہے جس میں آ24اکتوبر کو نیب راولپنڈی کے دفتر واقع میلوڈی میں پیش ہوکر کمیشن کو معلومات فراہم کریں،ادھر مذکورہ کیس میں نیب کی جانب سے احمد علی ریاض کو12اکتوبر،سابق وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان اور سابق وفاقی وزیر کمیونیکیشن مرادسعید کو 11اکتوبر،سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو 12اکتوبر،سابق وزیر دفاعی پیداوار صبیداجلال کو 13اکتوبر،سابق وزرائ میں سے محمد حمید اظہر کو 13اکتوبر،شفقت محمود اور شیریں مزاری کو 14اکتوبر،ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی اور اعجازاحمد شاہ کو17اکتوبر،علی امین خان گنداپوراورڈاکٹرمحمد فروغ نسیم کو 18اکتوبر،سید علی حیدرزیدی اور مخدوم خسروبختیار کو 19اکتوبر،محمد اعظم خان سواتی اور اسدعمر کو 20اکتوبر،عمر ایوب خان اور محمد میاں سومرو کو 21اکتوبر،فواداحمد کو24اکتوبر،صاحبزادہ محمد محبوب سلطان اور محمد فیصل واوڈا کو 25اکتوبر کو طلب کیاگیاہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">