اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی کزاکستان کے سفیر یرزہان کستافن اور لایئزون آفیسر کرنل بیرک جناسیو سے خصوصی ملاقات- ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ کو زیر غور لایا گیا- منشیات کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کزاکستان کے ساتھ معاہدے پر عنقریب دستخط ہوں گے- اعجاز احمد شاہ نے سفیر کو آگاہ کیا کہ 1995 میں منشیات کی روک تھام کے لئے دونوں ممالک کے درمیان پہلا معاہدہ ہوا تھا- اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ہم نے عالمی سطح پر باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے لئے معاہدے میں ترامیم کی تجویز کی ہے- اس کے جواب میں کزاکستان کے سفیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے- سفیر یرزہان کستافن نے کہا کہ ہم پاکستان کو خطے کی علاقائی طاقت کے طور پر دیکھتے ہیں اور کزاکستان کی پوزیشن دیکھتے ہوئے تعلقات کی مظبوطی چاہتے ہیں-
اس موقع پر وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ خطے کے حالات بہتر ہونے سے عالمی سطح پر بھی مستفید ہو سکیں گے- اعجاز احمد شاہ نے مزید کہا کہ منشیات کی سمگلنگ ایک بڑا چیلنج ہے- اس کے جواب میں سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے باہمی اقدامات کرنے ہوں گے-
وزیر انسداد منشیات کا موقف تھا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا روجھان پریشان کن بات ہے اور چاہتے ہیں کہ منشیات سے پاک معاشرے کو تشکیل دیں تا کہ آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن و محفوظ بنا سکیں- ان نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کزاکستان کو باہمی امور بہتر بنا کر اس مسئلے کے حل پر غور کرنا چاہئے-
اس کے جواب میں یرزہان کستافن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری منشیات سمگلنگ کے خلاف کوششیں اور دو طرفہ تعلقات زیادہ سے زیادہ بہتر ہوں- انہوں نے مزید کہا کہ کزاکستان عالمی طور پر مستحکم تعلقات اور تعاون یقینی بنانا چاہتا یے- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا اور دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ رابطے میں رہیں گے-
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">