سی آئی اے پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان گرفتار، نقدی و اسلحہ برآمد

اسلام آباد کیپیٹل پولیس سی آئی اے پولیس ٹیم کی بڑ ی کاروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دوارکان گرفتار،ملزمان کے قبضے سے نقدی پا نچ لا کھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف تھا نہ گو لڑ ہ میں مقدما ت درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہد ایا ت پر اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف مو ثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی انو سٹی گیشن فرحت عبا س کا ظمی نے ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگر انی سی آئی اے پولیس کے خصوصی اسکو اڈ تشکیل دئیے، جنہو ں نے کار روائی کر تے ہو ئے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورز کی مدد سے تھانہ گو لڑ ہ کے علا قہ سے گن پو ائنٹ پر نقدی اور مو با ئل فون چھیننے کی وارداتو ں میں ملوث گینگ کے دو ارکان کوگرفتار کرلیا گیا،

ملزمان کے قبضہ سے نقدی پانچ لا کھ روپے اور اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کی شناخت احمد نو از اور صابر احمد کے نام سے ہوئی،ملزمان کے خلاف تھا نہ گو لڑ ہ میں مقدما ت درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ” پکار- 15 ” پر اطلا ع کریں۔