سینئیرصحافی صابراسماعیل بھٹی وفات پاگئے ہیں ۔انہیں بدھ کی صبح دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیا جہاں پر ڈاکٹروں کی سر توڑ کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔صابراسماعیل بھٹی نے روزنامہ جنگ ،روزنامہ ایکسپریس ، آج ٹی وی روزنامہ خبریں اور روزنامہ اوصاف میں بطور چیف نیوز ایڈیٹراپنی گراں مایہ صحافتی خدمات انجام دیں ۔اپنے صحافتی کیرئیر میں انہوں نے روزنامہ جناح اورآن لائن نیوز ایجنسی میں بطور چیف نیوز ایڈیٹراپنی خدمات انجام دیں ۔چند سال قبل وہ ریڈیوپاکستان کے اردو یونٹ سے منسلک ہوئے اور آخر تک ریڈیوپاکستان میں ہی خدمات انجام دیتے رہے۔انہوں نے پسماندگان میں دو بیوگان ، ایک بیٹا اورایک بیٹی چھوڑی ہے۔ انکی عمر اکاون برس تھی جس میں سے تیس سال تک وہ صحافت کے شعبہ سے منسلک رہے۔وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض میں غیر معمولی ذہانت ،جانفشانی سے محنت اورقابلیت کے ساتھ ساتھ سخت ڈسپلن پر عمل کرنے کی شہرت رکھتے تھے۔انکی اچانک وفات کی ناگہانی خبر سن کر صحافتی برادری میں فضاسوگواررہی۔تمام صحافتی برادری نے انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئیے جمیل کی دعا کی ہے۔انکی میت سینکٹروں سوگوران کی موجودگی میں انکے آبائی علاوہ بوریوالہ روانہ کردی گئی ہے جہاں پر انکی تدفین و دیگر رسومات ادا کی جائیں گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">