لاہور:(سی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف ریکارڈ منافع، دوسری طرف مہنگائی کی باتیں، مفتاح اسماعیل صاحب پٹرول پوری دنیا میں مہنگا ہوا، ہمارے اختیار میں جو کچھ ہے وہ سستا رکھا ہوا ہے، عمران خان نے شوگر ملیں اور فلیٹ نہیں بنائے،کپتان نے صرف عوام کے دل جیتے ہیں۔لاہور میں معاون خصوصی شہبازگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورڈویژن کے تمام شہریوں کودس لاکھ تک علاج کی سہولت مل گئی ہے،جب مشکل وقت ہوتا ہے توکوئی شک نہیں ووٹرزکوتکلیف ہوتی ہے، مشکل وقت چوروں کی لوٹ مارکیوجہ سے ہے، سابقہ حکومتوں کے قرضوں کا سود ادا کرنے کے لیے قرض لے رہے ہیں،مہنگائی اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے، کل امپورٹڈ اشیا پر17فیصد ٹیکس لگا لیکن غریب کے کھانے والی اشیا پرکوئی نہیں ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
شہباز گل کا کہناتھا کہ یہ کونسے ارسطوہیں،انہوں نے اتنی جائیدادیں کیسے بنائیں، عمران خان کی شوگر،ٹیکسٹائل ملیں،لندن میں اپارٹمنٹس نہیں، احسن اقبال کےبھائی نے لاہورمیں ایک،ایک لاکھ روپے کا کھجورکا درخت بیچا، چیلنج کرتے ہیں مخالفین بتائیں عمران خان نے کونسی شوگرمل،فیکڑی بنائی، عمران خان نے پہلے ورلڈکپ جیتا اورآج لوگوں کے دل جیتے، عمران خان نے تین شوکت خانم ہسپتال بنائے اور اپنا سب کچھ شوکت خانم ہسپتال پرلگادیا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل ایک طرف منافع اوردوسری طرف مہنگائی کی بات کرتے ہیں، پٹرول پوری دنیا میں مہنگا ہوا ہے، برطانیہ میں500فیصد گیس مہنگی ہوئی ہے، جوچیزیں ہمارے اختیارمیں ان کوسستا رکھا ہوا ہے،امریکا میں رہا ہوں اس طرح ہیلتھ کارڈ کی سہولت انہیں بھی میسرنہیں، ہرماہ امریکی شہری کو30ہزارانشورنس کے پریمیئرکے لیے دینا پڑتا ہے، پاکستان کے شہریوں کوبغیرکسی پیسے کے دس لاکھ علاج کی سہولت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہیلتھ کارڈ مریم ،کیپٹن(ر) صفدر،شہبازشریف،حمزہ شہباز اوران کے ملازمین کوبھی بھجوارہے ہیں، اب کسی کولندن علاج نہیں کرانے جانا پڑے گا، 31مارچ تک پنجاب کے تمام شہریوں کوہیلتھ کارڈ مل جائے گا،آج غریب آدمی کوعمران خان نے ہیلتھ کارڈ دیا ہے۔