بائیسویں پیراگون سندھ گولف ایمیچر گولف چیمپین شپ کراچی گولف کلب کے سبزہ زار پر شروع ہوچکی ہے۔ پہلے روز کراچی گولف کلب کے عبداللہ عنصر 73 ون اوور پار کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ کراچی گولف کلب ہی کے ارسلان خان، لاہور جمخانہ کے قاسم علی خان کے ہمراہ تین اوور پار کے ساتھ مشترکہ طور پر عبداللہ کا تعاقب کر رہے ہیں۔ کراچی گولف کلب کے ہی دانیال خان پہلے دن چوتھے نمبر پر ہیں۔ ویٹرن کیٹگری نائن ہولز میں ڈی ایچ اے کراچی کے میجر رضوان فاروق 4 اوور پار کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ ریحان مرزا 5 اوور پار کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔ پچھتر سال سے زائد عمر کی کیٹگری میں کرنل شاہد محبوب سرفہرست ہیں۔ پہلے روز برتری حاصل کرنے والے عبداللہ عنصر کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ آئندہ دو روز بھی اپنی برتری قائم رکھیں تاکہ وہ چیمپین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر سکیں۔ تین روزہ، 54 ہول پر مشتمل ٹورنامنٹ پاکستان گولف فیڈریشن کے قوائد اور قوانین کے مطابق کھیلا جا رہا ہے۔ اس سال کے لیڈر کا فیصلہ اتوار 30 اکتوبر کو کھیلے جانے والے فائنل راؤنڈ کے بعد ہوگا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">