صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 سال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کے 8 ارکان مقررکردیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان میں ڈاکٹر راغب نعیمی، ملک اللہ بخش کلیار، صاحبزاہ پیر خالد سلطان القادر ی اور ظفر اقبال چوہدری شامل ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سلطان ابراہیم قریشی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، محمد جلال الدین اور فریدہ رحیم بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہیں۔